اجتماع کے لیے کیے گئے چندے سے بچ جانے والی رقم کا حکم

سوال کا متن:

ہمارے یہاں اجتماع تھا تو ایک وقت کا کھانا ہماری مسجد کے ذمہ تھا، جس میں عورتوں نے اندر اندر چندہ جمع کیا اور کھانا پکایا. اب پوچھنا یہ ہے کہ انہی پیسوں میں سے کچھ پیسے بچے ہیں تو ان کا کیا کیا جائے؟ دو تین ساتھیوں نے مشورہ کیا کہ اس کو جماعتوں کے کھانےمیں خرچ کیا جائے یا آگے دوسرے علاقے کا دوسرا اجتماع آتا ہے اس میں خرچ کیا جائے۔  آیا ان دونوں باتوں میں سے کس پر عمل کرنا درست ہے؟ اور اگر دونوں میں سے کوئی بھی نہیں ہوسکتا تو ان پیسوں کا کیا کیا جائے؟

جواب کا متن:

جن  خواتین نے چندہ دیا ہے ان کی اجازت سے سوال میں مذکور دونوں میں سے کسی بھی مصرف میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ (فتاوی محمودیہ396/12) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200103
تاریخ اجراء :04-05-2018