صدقے کے گوشت کا مصرف

سوال کا متن:

کسی بیمار کے لیے صدقہ کیا جائے تو کیا گوشت پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو کھلا سکتے ہیں  یا کسی مدرسے میں دینا ضروری ہے؟کوئی منت نہیں مانی تھی۔

جواب کا متن:

مذکورہ گوشت کسی مدرسہ یا غریب کو دینا ضروری نہیں، بلکہ پڑوسیوں اور رشتہ داروں  وغیرہ کو بھی کھلا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200676
تاریخ اجراء :03-05-2019