صدقہ کی نیت/ زیر ناف کو کریم سے صاف کرنا

سوال کا متن:

1. اگر مجھے صدقۃ کرنا ہے تو اس کی کیا نیت ہونی چاہیے؟ اور صدقۃ کے مستحق کون ہیں؟

2. کیا مرد زیرِ ناف کے بالوں کو کریم سے صاف کر سکتا ہے؟

جواب کا متن:

1. صدقہ کرنے کی کوئی خاص نیت نہیں، البتہ صدقہ کرتے وقت اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی نیت کرنی چاہیے اور   صدقاتِ نافلہ  ہر آدمی کو دیا جا سکتا ہے، صاحبِ نصاب شخص کو بھی دے سکتے ہیں،سب سے بہتر یہ ہے کہ جو رشتہ دار یا تعلق والے حاجت مند ہوں ، انہیں دیا جائے، ورنہ عام فقراء و مساکین کو دیا جائے،نفلی صدقہ مال دار اور غیر مسلم کو بھی دیا جاسکتا ہے۔

2. کرسکتے ہیں، مگر مرد کے لیے استرے کا استعمال بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201536
تاریخ اجراء :26-05-2019