حالتِ احرام میں نسوار لگانا

سوال کا متن:

 اگر ایک آدمی احرام میں ہو اور نسوار لگا لے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟

جواب کا متن:

حالتِ احرام میں نسوار لگانے سے کوئی حرج واقع نہیں ہوتا۔ البتہ مسجدِ حرام میں داخل ہو تو نسوار تھوک کر اچھی طرح کلی کرلے؛ منہ میں بو باقی نہ رہے۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201479
تاریخ اجراء :25-05-2019