کوفہ کےگورنر ابن زیاد کا سر کس کو پیش کیا گیا تھا؟

سوال کا متن:

کوفہ کےگورنر ابن زیاد کا سر کس کو پیش کیا گیا تھا؟

جواب کا متن:

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے  خلاف لشکر کشی کرنے والا عبیداللہ بن زیاد  ۶۷ھ  میں مارا گیا اور اس کا سر کا ٹ کر ابراہیم کے پاس بھیجا گیا، ابراہیم نے مختار ثقفی کے پاس کوفہ میں بھجوایا چناں چہ کوفہ کے دارالامارہ میں مختار ثقفی کے سامنے ابن زیاد کا سر رکھا گیا ۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200600
تاریخ اجراء :12-01-2019