جمہوری نظام کی حیثیت

سوال کا متن:

 رائج پارلیمانی جمہوری نظام کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب کا متن:

رائج پارلیمانی جمہوریت کا مسئلہ انتظامی نوعیت کا مسئلہ ہے، جس کا تعلق ملک چلانے اور اس کے انتظام کرنے سے ہے؛ اس لیے اسی حدتک  اس کو رکھا جائے۔باقی "جمہوریت"  کی کوئی اصطلاح شریعت میں نہیں پائی جاتی۔جمہوریت سے متعلق مزید تفصیل کے لیے جواہرالفقہ جلد ششم ،اسلام میں مشورہ کی اہمیت ملاحظہ فرمائیں۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909202327
تاریخ اجراء :08-09-2018