حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی وفات اور تدفین کا مقام

سوال کا متن:

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا  انتقال کہاں ہوا اور تدفین کہاں ہوئی؟

جواب کا متن:

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا انتقال مدینہ منورہ سے باہر "عقیق" نامی مقام پر ہوا،  اور ان کاجنازہ ، مدینہ لایا گیا، یہیں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور بقیع میں تدفین ہوئی، مشہور قول کے مطابق یہ واقعہ سنہ ۵۵ ہجری میں اور دوسرے  قول کے مطابق ۵۸ ہجری میں پیش آیا، تفصیل کے لیے دیکھیں: علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کی"البدایۃ والنھایۃ" اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی"الاصابۃ  "۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143811200029
تاریخ اجراء :05-08-2017