خواب کی تعبیر

سوال کا متن:

میں نے اتوارکی رات تقریبا تین بجے خواب دیکھا کہ میرے نہایت ہی محترم استاذ جنکی میں دل سے بہت عزت کرتاہو اور وہ بہت عبادت گزار بھی ہیں ،کہ وہ شراب پی رہے ہیں اور میرے معلوم کرنے پر فرمایا کہ کبھی کبھی پی لیتاہوں ۔مہربانی فرماکر مجھے اسلام کی روسے اسکا جواب عطافرمائیں۔

جواب کا متن:

اس ویب سائیٹ پر شرعی مسائل کا حل بتایاجاتا ہے، خواب کی تعبیر نہییں بتائی جاتی البتہ چونکہ آپ کے سوال کے احترام میں عرض ہے کہ خواب کبھی دیکھنے والے کے لیے آئینہ کا کام دیتاہے ہم کسی اور کو دیکھتے ہیں مگر حقیقت میں وہ ہمارا عکس ہوتاہے صاف لفظوں میں ہم اپنے آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں،مذکورہ خواب میں دیکھنے والے کے اندر کسی شرعی خرابی نشاندھی کرتاہے۔
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143503200026
تاریخ اجراء :22-01-2014