ریح خارج ہونے کے بعدریح کے مقام کودھونا

سوال کا متن:

کیا پیچھے کی راہ سے ریح خارج ہونے کے بعد ریح کے مقام کو دھونا ضروری ہے؟

جواب کا متن:

"  ریح " خارج ہونے سے جسم اور کپڑا ظاہری طور پر ناپاک نہیں ہوتے، بلکہ صرف حکمی نجاست لاحق ہوتی ہے، جس کے لیے وضو کا حکم ہے ؛ لہٰذا ریح خارج ہوجانے کے بعد مخرج کو دھونا لازم نہیں ہے، بلکہ اسے ضروری سمجھنا یا اس کا اہتمام کرنا غلط ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201769
تاریخ اجراء :08-08-2018