ٹشو سے استنجا

سوال کا متن:

کیا چھوٹے پیشاب کے بعد قطرے آنےکے خوف سے پیشاب کی جگہ میں ٹشو رکھ لیں، اور شرم گاہ  دھوئےبغیر اگر ٹشو رکھ لیا جائے تو کیاحکم ہے؟

جواب کا متن:

استنجا کرتے وقت عام حالت  میں جب پیشاب کے قطرے اپنی جگہ سے پھیلے نہ ہوں تو ٹشو پیپر سےا ستنجا کرنے کے بعد پانی سے استنجا کرنا افضل اور بہتر ہے  ، اگر قطرے کچھ پھیل جائیں تو ٹشو کے استعمال کے بعد پانی سے دھونا ضروری ہے ۔(فتاویٰ عالمگیریہ ص: ۴۸ جلد: ۱،  الفصل الثالث فی الاستنجاء)

لہٰذا اگر پیشاب کے قطرے اپنی جگہ سے نہ پھیلے ہوں تو ٹشو سے استنجا کرنا درست ہوگا، اور اس کے بعد ٹشو رکھنے کی صورت میں اگر پیشاب کا قطرہ نہ نکلے تو وضو کرکے نماز ادا کرنا بھی درست ہوگا۔ اور اگر ٹشو رکھنے کے بعد دوبارہ قطرہ خارج ہوجائے تو وضو دوبارہ کرنا ہوگا، اور اگر قطرہ خارج ہوکر اپنی جگہ سے پھیل جائے تو پانی سے استنجا بھی ضروری ہوگا۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200808
تاریخ اجراء :11-05-2018