موبائل میں قرآن ہو تو بیت الخلاء لےجانے کا حکم

سوال کا متن:

اگر Mobile میں قرآن کی تلاوت اور تفسیر ہو تو اس Mobileکے ساتھ بیت الخلا  جانا جائز ہے یا نہیں ؟ اور اسی طرح ایسی ڈائری جس میں قرآن مجید کی آیت ہو؟ 

جواب کا متن:

اگر موبائل میں  قرآن کریم  یا تفسیر کا صفحہ اسکرین پر کھلا ہو ا ہو یا تلاوت جاری ہو تو اس کو لے کر بیت الخلا جانا جائز نہیں، بصورت دیگر گنجائش ہے، لیکن خلافِ اولیٰ ہے، نیز   جس ڈائری میں قرآن کریم کی کوئی آیت لکھی ہوئی ہو،  اس کا بھی یہی حکم ہے، لہٰذا ایسی ڈائری بند بھی ہو تو زیادہ  ادب کا تقاضا  اور بہتر یہی ہے کہ بیت الخلا کے باہر کسی محفوظ جگہ  پر رکھ کر جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143901200014
تاریخ اجراء :25-09-2017