الکوحل والے پرفیوم کے استعمال شدہ کپڑوں میں نماز کا حکم

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص ایلکوحل ملایا ہوا پرفیوم کپڑے پر استعمال کرے.اور اسی کپڑے سے نماز ادا کرے تو کیا اس کی نماز ادا ہوجائے گی؟

جواب کا متن:

انگورو کھجور سے بنا ہوا الکوحل نجس ہے اور اس کا استعمال حرام ہے، جب کہ ان تین کے علاوہ دیگر اشیا سے بناہواالکوحل جب تک نشہ کی مقدار تک نہ پہنچے، نجس اور حرام نہیں۔ چونکہ پرفیوم میں عام طور پر استعمال ہونے والا الکوحل مذکورہ چیزوں سے کشید کیا گیا نہیں ہوتا ہے، ، اس بنا پر ایسے پرفیوم کا استعمال درست ہوگا اور اس پرفیوم کے استعمال شدہ کپڑے پاک رہیں گے۔ البتہ اگر کسی پرفیوم کے بارے میں یقینی طور پر معلوم ہو جائے کہ اس میں استعمال ہونے والا الکوحل انگور یا کھجور سے کشید ہے تو اس پرفیوم کا استعمال بالکل جائز نہیں ہوگا۔

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143608200044
تاریخ اجراء :15-06-2015