حیض کی حالت میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا

سوال کا متن:

کیاعورت حیض کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرسکتی ہے؟

جواب کا متن:

 خواتین کے لیے ماہواری کے دنوں میں قرآنِ کریم  کی تلاوت نہ دیکھ کر کرنا جائز ہے اور نہ ہی زبانی پڑھنے یا سنانے کی اجازت ہے، جیساکہ "سننِ ترمذی" میں بروایتِ عبد اللہ ابن عمر  رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان منقول ہے کہ حائضہ (وہ خاتون جو حیض کے ایام میں ہو) اور جنبی( وہ مرد جس پر غسل فرض ہو) قرآن مجید میں سے کچھ بھی نہیں پڑھ سکتے۔

"عن إبن عمر رضي الله عنه عن النبي صلي الله عليه وسلم قال: لاتقرأ الحائض و لا الجنب شيئاً من القرآن". (باب ما جاء في الجنب و الحائض أنهما لا يقرآن القرآن، رقم الحديث: ١٣١، ط: دار السلام) 

البتہ قرآنِ پاک کی وہ آیات جن میں دعا کا معنی پایا جاتاہے، انہیں بطورِ ذکر اور دعا کے پڑھ سکتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200137
تاریخ اجراء :16-06-2019