جنابت کی حالت میں کھانا پینا جائزہے یا نہیں؟

سوال کا متن:

جنابت کی حالت میں کھانا پینا جائزہے یا نہیں؟ 

جواب کا متن:

جنابت کی حالت میں کھانا پینا جائزہے، البتہ مستحب ہے کہ اس حالت میں ہاتھ دھونے اور کلی کرنے کے بعد کھائے پیے۔ ہاتھ دھوئے بغیر اور کلی کیے بغیر جنبی کے لیے کھانا پینا مکروہِ تنزیہی ہے۔ 

الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة - (1 / 175):
"( لا ) قراءة ( قنوت ) ولا أكله وشربه بعد غسل يد وفم ولا معاودة أهله قبل اغتساله إلا إذا احتلم لم يأت أهله". 
فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201437
تاریخ اجراء :24-05-2019