حیض کے دوران تسبیحات، درود اور دعائیں پڑھنا

سوال کا متن:

حیض کے دوران لڑکی تسبیحات پڑھ سکتی ہے؟ قرآن پاک کی سورتیں زبانی پڑھ سکتی ہے؟ درود اور دعائیں پڑھ سکتی ہے؟

جواب کا متن:

حیض کے دوران تسبیحات، درود اور دعائیں پڑھنا جائز ہے، جب کہ قرآن کی سورتیں بطورِ تلاوت پڑھنا بالکل جائز نہیں، بغیر دیکھے بھی نہیں۔

البتہ قرآنِ پاک کی وہ آیات یا سورت جو دعا پر مشتمل ہوں یا ان  میں دعا کا معنی ہو (جیسے سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی، ربنا اٰتنا في الدنیا حسنة وفي الاٰخرة حسنة وقنا عذاب الناروغیرہ) انہیں دعا کی نیت سے پڑھ سکتی ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201442
تاریخ اجراء :24-05-2019