ماہواری کی تاریخ سے چند روز قبل خون آگیا تو نماز روزوں کا کیا حکم ہے؟

سوال کا متن:

میری حیض کی عادت سات دن کی تھی، مگر اس دفعہ وقت سے پہلے یعنی سترہ دن کے بعد معمولی ساخون دکھائی دیا ہے کپڑوں میں۔ اب میری نماز روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں سترہ دن کی پاکی کے بعد جو خون آیا ہے وہ ماہ واری کا شمار ہوگا جس میں آپ نماز روزہ ترک کر دیں گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200964
تاریخ اجراء :12-05-2019