وضو کا بچا ہوا پانی پینے کا حکم

سوال کا متن:

وضو کا بچا ہوا پانی پینا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے وضو فرمایا اور وضو کے بعد بچا ہوا پانی کھڑے کھڑے پی لیا اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسا ہی فرمایا تھا، اس حدیث کی رو سے  فقہاء نے وضو کے بعد  بچا ہوا پانی پینا وضو کے آداب میں سےلکھا ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 129)
"(ومن آدابه) ... وأن يشرب بعده من فضل وضوئه) كماء زمزم (مستقبل القبلة قائماً) أو قاعداً".

الفتاوى الهندية (1/ 8)
"(وها هنا سنن وآداب ذكرها المشايخ) ........ وأن يشرب قطرةً من فضل وضوئه مستقبل القبلة قائماً".
فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144001200470
تاریخ اجراء :08-10-2018