غسل کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے

سوال کا متن:

غسل میں شرم گا کو ملنے کے بعد دوبارہ وضو کرنا چاہیے?

جواب کا متن:

محض شرم گاہ کو چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا، اس لیے غسل میں شرم گاہ کو ہاتھ لگانے کے بعد دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں، نیزغسل میں  چوں کہ وضو بھی ہوجاتا ہے،  لہٰذا غسل کے بعد مستقل وضو کا حکم نہیں ہے۔فقط و اللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200301
تاریخ اجراء :21-06-2019