ایسی پرچی جس میں قرآنی آیت لکھی ہو کو بلا وضو منہ میں رکھنے کا حکم

سوال کا متن:

کسی نے بتایا تھا اگر داڑھ  میں درد ہو توپرچی پر لکھ کر پرچی موڑ کر داڑھ  میں رکھ کر دبانے سے درد میں افاقہ ہوگا ۔ کافی لوگوں کو دیا اور فائدہ بھی ہوا۔ سوال یہ ہے کہ کیا بے وضو آدمی اپنے منہ میں یہ رکھ سکتا ہے؟ 

جواب کا متن:

کسی کاغذ پر اگر قرآنی آیت لکھ دی جائے تو اس کاغذ کو تو بلا وضو چھونا جائز ہوتا ہے، البتہ کاغذ پر جس جگہ وہ آیت لکھی ہو اس جگہ (یعنی آیت کے حروف) کو بلا وضو چھونا جائز نہیں ہے، لہٰذا اگر پرچی پر مذکورہ آیت لکھ کر پرچی کو اس طرح سے موڑ کر بند کردیا جائے کہ قرآنی آیت کے حروف اندر کی طرف چھپ جائیں تو اس صورت میں بے وضو آدمی کے لیے بھی اس پرچی کو اپنے منہ میں رکھنے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201927
تاریخ اجراء :05-06-2019