غسل خانہ میں پیشاب کرنا

سوال کا متن:

  غسل خانہ میں جب غسل کے لیے جاتے ہیں اور وہ صاحبان جن کو پیشاب کی کمزوری ہے ،غسل سے پہلےکچھ قطرے غسل کی جگہ گریں، کیا غسل کرنے سے وہ جگہ پاک ہوجائے گی ؟ ایسی صورت میں غسل خانہ کو کیسے ٘پاک رکھا جائے؟

جواب کا متن:

غسل خانے میں عام حالات میں پیشاب کرنے سے وساوس کی بیماری لگ جاتی ہے، اس لیے مجبوری کے علاوہ غسل  خانے میں پیشاب  نہیں کرنا چاہیے، اگر کمزوری کی وجہ سے پیشاب کے قطرے گر جائیں تو  اس پراچھی طرح پانی بہادیاجائے، اس سے غسل خانہ پاک ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200927
تاریخ اجراء :22-06-2018