روزہ کی حالت میں فرض غسل کا حکم۔

سوال کا متن:

گرحیض سےرات کوپاک ہوگئے لیکن غسل کرنےکاموقع نہ مل سکا توکیا صبح فجرکےبعدروزہ رکھ کرغسل کرسکتےہیں، اگرغسل کرسکتےہیں توغرغرہ اورناک میںپانی ڈالنے کے بارےمیں کیاحکم ہے؟ برائے مہربانی اس مسئلے کی راہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

روزہ رکھنےکےبعدبھی غسل کیاجاسکتاہے، روزہ کی حالت میں جب غسل کیاجائے گاتوغرغرہ اورناک کےاندرون حصہ تک پانی پہنچائے بغیرغسل کیاجائےگا یعنی صرف وضوء کی طرح ناک اورمنہ میں پانی ڈالنا کافی ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143101200382
تاریخ اجراء :01-01-2010