اذان کے وقت سر پر دوپٹہ لینا

سوال کا متن:

کیا اذان کے وقت عورتوں کا سر پر چادر لینا ضروری ہے؟  یا اس کی کوئی ضرورت  نہیں؟

جواب کا متن:

اذان کے وقت عورت کے لیے سرپر چادر لینا ضروری نہیں، لیکن احترامِ اذان کی وجہ سے اس کا اہتمام کرلینا اچھی عادت ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200020
تاریخ اجراء :07-04-2019