نابالغ کا اقامت کہ کر وہیں نماز پڑھنا

سوال کا متن:

ایک نابالغ بچہ امام کے پیچھے اقامت کرے اور پھر وہی پر کھڑے ھو کر نماز بھی پڑھے برائے مہربانی تسلی بخش جواب دے کر مشکور فرمائے۔

جواب کا متن:

نابالغ بچہ اگر ناسمجھ ہے تو اس کی اقامت بھی مکروہ ہے اور صف میں امام کے پیچھےکھڑا ہونا بھی مکروہ ہے، اور اگر سمجھدار ہے تو اقامت بھی اس کی درست ہے اور امام کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز کی ادائیگی بھی۔واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143708200057
تاریخ اجراء :05-06-2016