مغرب کی تیسری رکعت میں تلاوت کاحکم

سوال کا متن:

چار فرض نماز میں پہلی دو رکعت میں سورہ ملا کر پڑھتے ہیں اور اس کے بعد دو رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں تو مغرب کی تین رکعت فرض میں پہلی دو رکعت میں سورہ ملا کر پڑھتے ہیں تیسری رکعت میں بھی سورہ ملا کرپڑھنی چاہیے یا صرف سورہ فاتحہ پڑھنا چاہیے؟

جواب کا متن:

کوئی بھی فرض نماز  ہو، اس کی صرف پہلی دو رکعات میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورہ ملاکر پڑھنے کا حکم ہے، لہذا مغرب کی تیسری رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھی جائے گی،  اس کے ساتھ سورۃ نہیں ملائی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201652
تاریخ اجراء :28-05-2019