ہاتھ اٹھائے بغیر صرف تکبیرِ تحریمہ کہہ کر نماز میں شامل ہونے کا حکم

سوال کا متن:

کسی نے تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت ہاتھ نہیں اٹھائے, صرف زبان سے ’’اللہ اکبر‘‘  کہہ کر نماز میں شریک ہوگیا, تو کیا اس کی نماز ہوگئی ؟

جواب کا متن:

تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت کانوں تک ہاتھ اٹھانا سنت ہے, اگر کوئی شخص ہاتھ اٹھائے بغیر  صرف تکبیرِ تحریمہ کہہ کر نماز میں شریک ہوجائے تو بھی اس کی نماز ہوجائے گی, البتہ بلا عذر نماز کی کوئی سنت چھوڑنے سے نماز میں کراہت آجاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201367
تاریخ اجراء :22-05-2019