کیا تراویح میں ثناء ترک کرنے سے نماز پر کوئی فرق پڑتا ہے؟

سوال کا متن:

 تراویح کی نماز میں ثناء کا نہ پڑھنا کیسا ہے؟ اگر امام یہ نہیں پڑھتا تو کیا اس سے نماز میں کوئی فرق آتا ہے؟

جواب کا متن:

نماز فرض ہو یا سنن ونوافل پہلی رکعت کے آغاز میں ثناء پڑھنا سنت ہے،  اس لیے تراویح میں بھی اسے پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے، نہ پڑھنے کی صورت میں سنت کے ثواب سے محرومی ہوگی اور تراویح میں جلدی کی وجہ سے اسے چھوڑنے کا معمول بنانا درست نہیں ہے۔ تاہم اسے ترک کرنے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا؛ کیوں کہ ثناء پڑھنا فرض یا واجب نہیں ہے۔

ممکن ہے کہ امام سرعت کے ساتھ ثناء پڑھ لیتے ہوں اور مقتدی نہ پڑھ سکتے ہوں، ایسی صورت میں  بلاوجہ امام کو موضعِ طعن نہ بنایا جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201638
تاریخ اجراء :28-05-2019