ہوائی جہاز میں نماز پڑھنے کا حکم

سوال کا متن:

ہوائی  جہاز میں نماز پڑھنے سے نماز ادا ہو جائے  گی یا دوبارہ لوٹانی ہوگی؟

جواب کا متن:

اگر ہوائی جہاز میں نماز کا وقت آ جائے اور کوئی  وضو کر کے یا پانی نہ ہونے کی صورت میں تیمم کر کے نماز پڑھ لے تو نماز ادا ہو جائے گی، اس بات کا خیال رہے کہ رخ بیت اللہ ہی کی طرف ہو۔ اور ہوائی جہاز میں جو نماز شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے قیام اور رکوع سجدے کے ساتھ ادا کی جائے اسے دوبارہ لوٹانے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200423
تاریخ اجراء :06-05-2018