نماز میں سورت کی تلاوت کے بعد رکوع سے پہلے آمین کہنا

سوال کا متن:

امام صاحب نے نماز میں سورہ فاتحہ پڑھی، بعدہ سورہ پڑھی، سورہ پڑھنے کے بعد آمین کہا، کیا ایسی صورت میں نماز ہوگی یا نہیں؟ اور کیا تمام مقتدیوں کو بھی نماز لوٹانی ہوگی؟

جواب کا متن:

سورہ فاتحہ کے بعد آمین کہنا سنت ہے، دوسری سورت  پڑھ کر آمین کہنا ثابت نہیں ہے، اس لیے سورت کے بعد آمین نہیں کہنا چاہیے تھا،البتہ سورت کے بعد آمین کہنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔ کسی کو بھی نماز لوٹانے کی ضرورت نہیں ۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201940
تاریخ اجراء :05-06-2019