مقتدی اور امام کے مصلوں میں دو فٹ کا فاصلہ ہونے سے نماز کا حکم

سوال کا متن:

مقتدی کی  صف سے اگر امام کا مصلیٰ  دو  فٹ آگے ہو جب کہ محراب بنا ہوا نہیں ہے تو نماز ہو گی یا نہیں؟ 

جواب کا متن:

مقتدی اور امام کی صفوں کے درمیان اگر دو فٹ کا فاصلہ ہو تو اس سے کسی کی نماز میں کوئی خلل نہیں آئے گا، نماز درست ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200541
تاریخ اجراء :28-04-2019