نماز کے دوران ٹوپی گر جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

سوال کا متن:

نمازپڑہتےوقت اگرسر سےٹوپی گرجائے تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب کا متن:

      اگر نماز پڑھتے وقت حالتِ قیام یا رکوع میں سر سے  ٹوپی گر جائے تو اس صورت میں اگر نیچے جھک کر ٹوپی اٹھاکر پہنے گا تو یہ عمل کثیر ہوجائے گا اور اس سے نماز فاسد ہوجائے گی ؛ اس لیے اس حالت میں نہیں پہننی چاہیے، البتہ اگر سجدہ یا قعدہ کی حالت ایک ہاتھ سے عملِ قلیل کے ذریعہ ٹوپی اٹھا کر پہنے تو یہ جائز ہی نہیں، بلکہ افضل ہے۔اور اگر ٹوپی نہ پہنی تب بھی نماز ہوجائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 625)

'' أن ما يعمل عادة باليدين كثير وإن عمل بواحدة، كالتعميم وشد السراويل، وما عمل بواحدة قليل وإن عمل بهما، كحل السراويل ولبس القلنسوة ونزعها، إلا إذا تكرر ثلاثاً متواليةً''۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201572
تاریخ اجراء :28-07-2018