سجدہ سہو نہ کرنے کی وجہ سے نماز کے اعادہ کا حکم

سوال کا متن:

 اگر کسی پر سجدہ سہو واجب تھا، اس نے سہوا سجدہ سہو ترک کر دیا تو کیا اس کی نماز واجب الاعادہ ہوگی؟

جواب کا متن:

سجدہ سہو واجب ہو اور ادا نہ کیا تو اس نماز کا وقت کے اندر اعادہ واجب ہے، وقت گزرنے کے بعد اس کو لوٹانے کی تاکید کم ہے، تاہم لوٹانا لینا چاہیے، تاکہ نماز کسی کمی کوتاہی کے بغیر صحیح ادا ہوجائے۔

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201480
تاریخ اجراء :25-05-2019