مسبوق کا امام کے ساتھ سجدہ سہو کا سلام پھیرنا

سوال کا متن:

ایک آدمی امام کے پیچھے  نماز پڑھتا ہے،  اس سے ایک رکعت رہ گئی ہے، اور امام سے  غلطی  ہوگئی  امام سجدہ سہو کے لیے سلام پھیرتاہے،تو کیامقتدی سلام پھیرے گا یا نہیں؟

جواب کا متن:

مسبوق  کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ امام کے ساتھ سجدہ سہو کا سلام نہ پھیرے ۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201435
تاریخ اجراء :23-05-2019