سجدہ تلاوت کی مسنون نیت کیا ہے؟

سوال کا متن:

سجدہ تلاوت کی مسنون نیت کیا ہے؟

جواب کا متن:

نیت دل کے ارادے کا نام ہے، زبان سے نیت پر تلفظ کرنا ضروری نہیں ہوتا، چناں چہ سجدہ تلاوت کرتے وقت دل میں یہ دھیان رکھنا کافی ہے کہ میں سجدہ تلاوت ادا کر رہا ہوں۔

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201154
تاریخ اجراء :17-05-2019