مسبوق امام کے پیچھے قعدہ میں کیا پڑھے گا؟

سوال کا متن:

امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں تو کیا قعدہ التحیات پڑھیں گے یا خاموش رہیں گے یا درود بھی پڑھیں گے، جب کہ اپنی رکعت نکل چکی ہے؟ اگر غلطی میں کوئی پورا پڑھ  لے تو کیا سجدہ سہو کرنا ہوگا؟

جواب کا متن:

مسبوق کے لیے مستحب یہ ہے کہ قعدۂ اخیرہ میں التحیات اس طرح ٹھہر ٹھہر کر پڑھے کہ امام کے سلام پھیرنے تک ختم کرلے،  اس کے لیے درود شریف اور دعا وغیرہ پڑھنے کا حکم نہیں ہے؛ لیکن اگر پڑھ لے توسجدہ سہو لازم نہیں ہو گا۔

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200583
تاریخ اجراء :12-01-2019