حنفی مقلد کے لیے دو سلام سے وتر پڑھانے والے امام کی اقتداء کرنا

سوال کا متن:

حنفی حرمین الشریفین میں نماز وتر کیسے پڑھیں ؟ اگر جماعت کے ساتھ وتر پڑھیں تو وتر ہو جا تے ہیں؟

جواب کا متن:

حنفی مسلک میں وتر کی نماز تین رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے؛ اس لیے حنفی مقلد کے لیے دو سلام کے ساتھ  وتر پڑھنا درست نہیں ہے،حنفی حضرات کو چاہیے کہ وہ حرمین میں تراویح تو  ان کے امام کی اقتدا ہی میں ادا کریں،  لیکن وتر کی نماز میں ان کے ساتھ شامل نہ ہوں، بلکہ اپنی علیحدہ اجتماعی یا انفرادی پڑھ لیں ،  اور اگر ان کے ساتھ  ادا کرلیں تو بعد میں اس کا اعادہ کرلیں۔

 (البحر الرائق، 2/40، باب الوتر والنوافل، ط: سعید)فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201757
تاریخ اجراء :30-05-2019