ہسپتال کے مصلے میں نماز

سوال کا متن:

ایک ڈاکٹر  کا تین چار منزلہ پلازہ ہے ۔نیچے کی منزل میں ہسپتال ہے اور ایک طرف چھوٹی سی مسجد بھی ہے، جہاں پانچ وقت کی جماعت ہوتی ہے اور امام بھی مقرر ہے،جب کہ اوپر والی منزل میں اس ڈاکٹر  کی رہائش ہے۔اس مسجد میں نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

مذکورہ صورت میں نماز پڑھنے  کی یہ جگہ مصؒلی ہے مستقل مسجدِ شرعی نہیں ؛  اس لیے  کہ مسجدِ شرعی ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ مسجد کے اوپر مسجد کے علاوہ رہائش وغیرہ  کچھ نہ ہو ۔ البتہ اس جگہ نماز پڑھنا جائز ہے، لیکن اس میں مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب نہ ملے گا۔ اگر قریب میں مسجدِ شرعی موجود ہو تو وہاں جاکر جماعت سے نماز ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200517
تاریخ اجراء :27-04-2019