سوال
صف کے پیچھے اکیلا آدمی نماز پڑھ لے تو اس کا کیا حکم ہے؟ وہ نماز ادا ہو جائے گی یا اعادہ کرنا پڑے گا؟
جواب
اگر کوئی شخص صف سے پیچھے اکیلا نماز پڑھتا ہے جب کہ اگلی صف میں جگہ موجود ہو تو ایسا کرنا مکروہ ہے، البتہ نماز ہو جائے گی اور اگر اگلی صف میں جگہ نہ ہو تو ایسا کرنا مکروہ نہیں ہے، لیکن اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ اگلی صف سے کسی ذی شعور شخص کو پیچھے کرکے اپنے ساتھ کھڑا کر لے۔ اور اگر اندازا ہو کہ نماز کے دوران اگلی صف سے کسی کو پیچھے کرے گا تو وہ نماز توڑدے گا، یا مسئلے سے ناواقفیت کی وجہ سے جھگڑ پڑے گا تو پچھلی صف میں اکیلے نماز پڑھ سکتاہے۔
مسلمانوں کو چاہیے کہ نماز اور جماعت سے متعلقہ ضروری اور اہم مسائل کا علم حاصل کریں؛ تاکہ سنن و مستحبات کی رعایت رکھتے ہوئے عبادات ادا کرسکیں۔
فقط واللہ اعلم