سوال
اگر امام کے پیچھے نماز کے دوران ایک سجدہ نہیں کیا۔اور امام نے سلام پھیر دیا۔مقتدی کیا کرے گا؟ اگر مقتدی نے جلدی سے اپنا سجدہ ادا کیا، اور پھر سلام پھیر دیا تو کیا حکم ہے؟
جواب
اگر مقتدی نے آخری رکعت میں صرف ایک سجدہ کیا اور بیٹھا رہا ، دوسرا سجدہ نہیں کیا اور امام نے سلام پھیر دیا تو مقتدی کو چاہیے کہ سلام پھیرنے کے بجائے وہ اپنا دوسرا سجدہ ادا کرلے اس کے بعد قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھ کر سلام پھیر دے تو اس کی نماز صحیح ہوجائے گی۔
فقط واللہ اعلم