مقتدی کا امام کے پیچھے ثناء اور سورہ فاتحہ پڑھنے کا حکم

سوال کا متن:

 کیا امام کے پیچھے مقتدی  ثناء اور سورۃ الفاتحہ پڑھ سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

مقتدی کے لیے بھی ثناء پڑھنا سنت ہے، اس لیے وہامام کے پیچھے ثناء پڑھے گا۔  البتہ مقتدی کے لیے قراءت کا حکم نہیں ہے، امام قراء ت کا ضامن ہے، اس لیے مقتدی سورہ فاتحہ نہیں پڑھے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200329
تاریخ اجراء :22-06-2019