سوال
کیا امام کے پیچھے مقتدی ثناء اور سورۃ الفاتحہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
مقتدی کے لیے بھی ثناء پڑھنا سنت ہے، اس لیے وہامام کے پیچھے ثناء پڑھے گا۔ البتہ مقتدی کے لیے قراءت کا حکم نہیں ہے، امام قراء ت کا ضامن ہے، اس لیے مقتدی سورہ فاتحہ نہیں پڑھے گا۔ فقط واللہ اعلم