سوال
اگر کسی وجہ سے جماعت دوبارہ کروانی پڑھ جائے تو کیا اقامت بھی کہی جائے گی کہ نہیں؟ برائے مہربانی دلائلِ شرعیہ سے وضاحت فرمائیں!
جواب
اگر وقت کے اندر ہی دوبارہ جماعت کے ساتھ نماز کا اعادہ کیا جارہا ہو تو اذان اور اقامت کے بغیر ہی اعادہ کیا جائے ۔
(فتاوی ہندیہ، ۱/۵۵، ط: رشیدیہ) فقط واللہ اعلم