باجماعت نماز کا اعادہ کرتے وقت اذان و اقامت کا حکم

سوال کا متن:

اگر کسی وجہ سے جماعت دوبارہ کروانی پڑھ جائے تو کیا اقامت بھی کہی جائے گی کہ نہیں؟  برائے مہربانی دلائلِ شرعیہ سے وضاحت فرمائیں!

جواب کا متن:

اگر وقت کے اندر ہی دوبارہ جماعت کے ساتھ نماز کا اعادہ کیا جارہا ہو تو اذان اور اقامت کے بغیر ہی اعادہ کیا جائے ۔

(فتاوی ہندیہ، ۱/۵۵، ط: رشیدیہ) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008202016
تاریخ اجراء :08-06-2019