1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. عبادات
  3. نماز
  4. جماعت / امامت

بقیہ رکعت ادا کرنے کا طریقہ

سوال

اگر فرض نماز میں پہلی رکعت رہ جائے تو آخری رکعت میں سورت ملائیں گے یانہیں؟

جواب

اگر فرض نماز میں پہلی رکعت رہ جائے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد چھوٹی ہوئی رکعت ادا کرتے ہوئے ابتدا میں ثناء، تعوذ، تسمیہ پڑھنے کے ساتھ سورہ فاتحہ اور سورت کی بھی تلاوت کی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200087
تاریخ اجراء :14-06-2019

فتوی پرنٹ