قضا نماز کا وقت، کیا سنت اور نوافل کی قضا ہوتی ہے؟

سوال کا متن:

قضا نماز کب پڑھی جائے گی؟ کیا نفل اور سنت بھی  قضا نماز میں  پڑھنی ہوگی؟

جواب کا متن:

قضا  نماز تین مکروہ اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں، تین مکروہ اوقات سے مراد عین طلوعِ شمس، غروبِ شمس اور استواءِ شمس کا وقت ہے، البتہ قضا نماز میں بلاوجہ تاخیر کرنا درست نہیں ہے، جلد سے جلد پڑھنی چاہیے۔

قضا  صرف فرض اور واجب نمازوں کی ہوتی ہے، نفل اور سنتوں کی قضا نہیں ہوتی، البتہ اگر فجر کی سنتیں رہ جائیں تو اسی دن زوال سے پہلے پہلے قضا کی جاسکتی ہیں۔

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200487
تاریخ اجراء :26-04-2019