کئی سالوں تک وتر چھوڑنے کی صورت میں قضا کا حکم

سوال کا متن:

 عشاء کی فرض نماز تو پڑھ لی ہے مگر وتر نہیں پڑھتا کئی سالوں سے ،تو اب وہ اگر قضا کرنا چاہے تو کیا وہ اب وتر کی صرف قضا کرے یا فرض کی بھی قضا کرے گا؟

جواب کا متن:

اگر کسی شخص نے کئی سالوں تک صرف عشاء کی نماز کے فرض پڑھے ہیں، وتر نہیں پڑھے ہیں تو اس پر  وتر (جس کا پڑھنا واجب ہے)  کے چھوڑنے پر اللہ کے دربار میں توبہ و استغفار کرنا اور وتر کی قضا پڑھنا لازم (واجب )  ہے، البتہ عشاء کے جو فرض اس نے ادا کئے ہیں وہ ادا ہوگئے ہیں ان کی قضا اس کے ذمہ نہیں ہے۔

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200242
تاریخ اجراء :21-03-2019