نماز جمعہ کی قضا

سوال کا متن:

نمازِ جمعہ بھولے سے بغیر وضو پڑھ لی تو بعد میں 4 رکعت نماز پڑھے یا دو رکعت؟ اور اگر جمعہ نکل جائے تو نمازِ ظہر پڑھے یا جمعہ پڑھے؟

جواب کا متن:

مذکورہ صورت میں جب کہ ظہر کاوقت نکل چکا تو جمعہ کی قضا کرتے ہوئے ظہر کی چار رکعت بطور قضا پڑھے۔

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200435
تاریخ اجراء :04-01-2019