بریلوی امام کی اقتداء میں نمازاداء کرنے کا حکم

سوال کا متن:

میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ کیا ہم بریلوی حضرات کے پیچھے جماعت پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب کا متن:

صورت مسئولہ میں کسی شخص کی اقتداء میں نماز کے جوازاورعدم جواز کا تعلق اس کے عقیدے اور نظریہ سے ہے لہٰذا اگر کسی کا عقید ہ حدکفر تک نہ پہنچا ہو تو اس کی اقتداء میں نماز جائز ہے البتہ اگر عقیدہ حدکفر تک پہنچنے کی صورت میں اس کی اقتداء میں نماز نہیں ہوگی۔
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143101200020
تاریخ اجراء :01-01-2010