نماز کا وقت نکلنے کے بعد غلطی سے ادا کی نیت سے نماز پڑھ لینا

سوال کا متن:

کسی نے ظہر کی نماز وقت گزرنے کے بعد یہ سوچ کر پڑھی  کہ ابھی وقت باقی ہے،  پھر بعد میں معلوم ہوا کہ وقت ختم ہوگیا تھا تو کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں نماز ادا ہوجائے گی، اعادہ کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201749
تاریخ اجراء :30-05-2019