رمضان میں قضا نمازوں کی ادائیگی کا ثواب

سوال کا متن:

 اگررمضان المبارک کے مہینے میں  قضانمازوں کوپڑھا جاۓتوان کاثواب رمضان کےدرجات کےبرابرملےگا یا عام مہینوں کے برابر ؟

جواب کا متن:

 رمضان میں ادا کی جانے والی قضا نماز کے  ثواب اور درجات کے بڑھ جانے کی اللہ کی ذات سے  امید کی جاسکتی ہے، لیکن ایک قضا نماز ایک ہی کی طرف سے کافی ہوگی، یعنی ایسا نہیں کہ ایک قضا نماز ستر نمازوں کی طرف سے کافی ہوجائے۔ باقی رمضان میں ادائیگی کی امید پر قضا نمازوں کی ادائیگی میں تاخیر کرنا درست نہیں ہے، اول تو نماز قضا ہی نہ کی جائے؛ کیوں کہ اپنی سستی وکوتاہی سے نماز قضا کرنا گناہ ہے، اور اگر قضا ہوجائے تو فوراً  اس کی ادائیگی کا انتظام ہو اور ساتھ میں توبہ واستغفار بھی کیا جائے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201099
تاریخ اجراء :16-05-2019