کیا بیوٹی پالر گھر میں بنانا درست ہے؟

سوال کا متن:

کیا بیوی بغیر کسی شرعی عذرکے گھر میں بیوٹی پارلر کا کام کرسکتی ہے؟ اگر ہاں تو اس کی شرعی حدود کیا ہیں؟

جواب کا متن:

اگر  بیوٹی پارلرمیں شرعی شرائط کالحاظ رکھاجاتاہو مثلاً: وہاں کاماحول غیر شرعی نہ ہو، مردوں سے اختلاط نہ ہو، پارلر صرف عورتوں کی زیب وزینت کے لیے مختص ہو،کسی ناجائز امرکا ارتکاب نہ ہوجیسے: عورتوں کے سر کے بالوں کا کاٹنا ،غیر شرعی بھنویں بنوانا وغیرہ۔ تو ان شرائط کے ساتھ بیوٹی پارلرکی اجازت ہوگی ۔اس مسئلہ کی مزید تفصیل کے لیے فتاوی بینات جلد چہارم ، ص:403 تا 407 ،طبع مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن ملاحظہ فرمائیں۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201498
تاریخ اجراء :25-05-2019